رحیم یارخان،مشتبہ کار سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج

بدھ 16 جنوری 2019 23:59

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ناکہ بندی کے دوران پولیس نے مشتبہ کار سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ایک ملزم گرفتار دوسرا موقع سے فرارہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کار نمبریLOV 4685 میں سوار افراد کے پاس چرس کی بڑی کھیپ موجود ہے جن کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے مشتبہ کار کو روک کر تلاشی کے دوران کار سی1080گرام چرس برآمدکرکے مظفر گڑھ کے رہائشی محمد سلیم کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی اسماعیل موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا بعد ازاں پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر گر فتار اور فرارہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں