مسجد سے بیٹری چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

پہلے درگت بنائی‘ گدھے پربٹھایا‘ پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘ دو گرفتار

پیر 11 فروری 2019 12:10

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) لیاقت پور میں مسجد سے بیٹری اور یوپی ایس چوری کرنے پر مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا پہلے اس چور کی شہریوں نے خوب درگت بناء پھر گدھے پر بٹھا کر گلی گلی چکر لگواکر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے شہریوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوافرادکو موقع پر گرفتار کرلیا-

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں