حکومت ملک کوآلودگی سے پاک کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے،چوہدری محمدشفیق

جمعہ 23 اگست 2019 17:43

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوة چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ حکومت ملک کوآلودگی سے پاک کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے‘ شجرکاری مہم میں ہرطبقہ کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

دانش سکول بوائزرحیم یار خان میں نمائندہ ایم این اے چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری لیاقت گل‘ کاشف بخاری‘ پرنسپل سکول کرنل(ر) شاہدبشیراوروائس پرنسپل فیصل ارشادکے ہمراہ شجرکاری مہم کے تحت پودالگانے کے بعد شرکائ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم میں حکومت اورتمام سرکاری محکمہ جات بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں اسی طرح ہم سب کومل کردرخت لگانے چاہئیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پھیلنے والی موذی بیماریوں سے چھٹکارہ پاسکیں‘ انہوں نے طلبائ پرزوردیاکہ وہ اپنے گھروں میں بھی پودے لگائیں تاکہ اپنے شہرکوآلودگی سے پاک بنائیں‘ اس موقع پرپرنسپل سکول نے چوہدری محمدشفیق کوسکول کے تمام بلاکس کادورہ بھی کرایااورتعلیمی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں