اورکزئی: 9سو زمینداروں میںمحکمہ زراعت کی طرف سے اعلی کوالٹی کی گندم کی تخم تقسیم

نو سو ایکٹر اراضی کیلئے نو سو زمینداروں میں 50کلو بوری فی زمیندار مفت تقسیم

منگل 22 اکتوبر 2019 22:54

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ضلع اورکزئی کے 9سو زمینداروں میںمحکمہ زراعت کی طرف سے اعلی کوالٹی کی گندم کی تخم تقسیم ،نو سو ایکٹر اراضی کیلئے نو سو زمینداروں میں 50کلو بوری فی زمیندار مفت تقسیم کی گئی اس حوالے سے گزشتہ روز ایک پر وقار تقریب ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کی صدارت میں زراعت دفتر ضلع اورکزئی میں منعقد ہوا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق ،اے ڈی زراعت شمس الرحمان ،فیلڈ افسران حاجی مویز خان ،حاجی بہادر خان ،عرفان اللہ کے علاوہ ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے قبائلی زمینداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک اور اے ڈی زراعت شمس الرحمان نے کہاکہ یہ اعلی کوالٹی پیر سباق 2013گندم کا تخم ہے جس کو ہم اورکزئی زمیندارواں میں مفت تقسیم کر رہے ہیں ایک بوری کا وزن 50کلو گرام ہے جوکہ ہم نو سو ایکٹر اراضی کیلئے نوسو زمینداروں میں تقسیم کر رہے ہیں ان زمینداروں میں اپر لوئر سنٹرل اور تحصیل اسماعیل زئی کے زمینداران شامل ہیں انہوںنے کہاکہ اس اعلی کوالٹی کے تخم سے فی ایکڑ پیداوار میں ایک من سے 40من تک اضافہ کیاجا سکتاہے ہماری کوشش ہے کہ ضلع اورکزئی زراعت کے شعبے میں خودکفیل ہو ملک کی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے انہوںنے کہاکہ سائنس نے کتنی ترقی کر لی مگر اس کے باوجود زندگی کی بنیادی ضروریات نہیںبدلے گندم اور مکئی کا فصل زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے پیشے اور اپنے کھیت سے محبت رکھیں زمینداری کو ترجیح دیں انہوںنے کہاکہ جس طرح اورکزئی قبائل نے پہلے دہشتگردی کو شکست دی اسی طرح ملکر زراعت کے شعبے میں بھی ضلع اورکزئی کو خود کفیل بنائے انہوںنے کہاکہ بہت جلد یوریا کی اجازت دی جائیگی کیونکہ گندم کے فصل اگانے کیلئے یوریا کھاد انتہائی ضروری ہیں انہوںنے ضلع اورکزئی قبائل سے اپیل کی کہ اس وقت ضلع اورکزئی میں مکمل امن قائم ہے اپ لوگ حکومت اور فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ ضلع اورکزئی زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی ترقی کریں اور دیگر اضلاع کے برابر ا جائے تقریب کے دوران اورکزئی قبائلی زمینداروں نے محکمہ زراعت اور ڈی سی ضلع اورکزئی کا شکریاادا کیاکہ انہوںنے ہر مشکل گھڑی میں اورکزئی زمینداروں کا ساتھ دیاہے انہوںنے اپیل کی کہ ضلع اورکزئی میں یوریا کھاد کی سپلائی گزشتہ دس سالوں سے بند ہیں لہذا ہمارے فصلوں کیلئے یوریا کھاد کی سپلائی بحال کی جائے کیونکہ ضلع اورکزئی اب و ہوا کے لحاظ سے فصل کے ساتھ ساتھ یوریا کھاد بھی انتہائی ضروری ہیں اس کے بغیر فصل کا صحیح طریقے سے اگنا مشکل ہے تقریب کے اخر میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک ،اے ڈی سی طارق خان اور اے ڈی زراعت شمس الرحمان نے زمینداروں میں گندم کے تخم تقسیم کئے ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں