رحیم یارخان، 9 افراد قتل کیس میں ملزمان کے 8 سہولت کار گرفتار

منگل 26 اکتوبر 2021 20:49

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) 9 افراد قتل کیس میں ملزمان کے 8 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ چوک ماہی تھانہ کوٹسبزل تحصیل صادق آباد کی حدود میں 9افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی قیادت میں ایس ڈی پی او صادق آباد سرکل شہنشاہ احمد چانڈیہ نے ایلیٹ فورس، سی آئی اے اور سرکل کی بھاری نفری کے ساتھ انٹیلیجنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا جس میں تمام تر ٹیکنیکل وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے ڈرؤن کیمروں و دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوک ماہی قتل کیس میں 8 مبینہ سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں ملزمان کی جانب سے ہونے والے انکشافات پر اس کارروائی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے جلد تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں