ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 19:35

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ 29اپریل2024سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی حکمت عملی کو موثر بنانے کے لئے مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ایسے پوائنٹس جہاں سے مسافر بچوں کی آمدورفت ممکن ہے وہاں پولیو ٹیمیں دیگر اضلاع و صوبوں سے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں۔انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے والے ادارے محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کوجاری رکھیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 11لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم 29اپریل سے4مئی2024تک جاری رہے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل اور عملہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں