حلقہ پی پی266میں ضمنی انتخابات کے موقع پر دفعہ144کا نفاذ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:37

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے حلقہ پی پی266میں ضمنی انتخابات کے موقع پر دفعہ144کا نفاذ کر دیا جس کے تحت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کے باہر کسی قسم کے ہجوم کو جمع کرنے پر (ماسوائے سیکورٹی اداروں)، اسلحہ (بمعہ لائسنس)کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہو گی ۔ فوری طور پر نافذالعمل یہ حکم سات یوم تک کارآمد رہے گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں