پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے زیر اہتمام بہاولنگر میں ضلعی سطح کے مقابلہ موسیقی 9 مئی منعقد ہوگا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:54

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے زیر اہتمام بہاولنگر میں ضلعی سطح کے مقابلہ موسیقی 9 مئی 2024 کو منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ڈایریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن سجاد حسین نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں 9 مئی کو مقابلہ موسیقی کا انعقاد جناح ہال ، ڈسٹرکٹ کونسل رحیم یار خان میں دن ایک بجے شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا ۔ مقابلے میں 14 سال سے 30 سال کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں جس کی آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقابلے میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مقابلے میں کلاسیکل ، سیمی کلاسیکل ، غزل ، گیت ، کافی ، صوفی اور فوک گانے کی اجازت ہوگی ، آن لائن رجسٹریشن www.pac.punjab.gov.pk پر کروائی جا سکتی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں