دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنیوالے 6 افراد گرفتار

گرفتار افراد نے ظاہر پیر کے قریب دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا، پولیس

بدھ 22 مئی 2024 22:54

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے ظاہرپیر کے قریب دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ویڈیوبنانے کے بعد انہوں نے ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس دوران ملزمان کی مزاحمت سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں