رحیم یار خان سپورٹس جمنازیم میں سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ 2022ء کی تقریبات کا افتتاح

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:50

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ 2022ء کی تقریبات کا رحیم یار خان سپورٹس جمنازیم میں افتتاح کر دیا گیا۔اس ایونٹ میں کراچی ڈویژن، حیدر آباد ڈویژن، گواجرانوالا، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور میزبان ضلع رحیم یار خان، ایف ایف سی(ماچھی گوٹھ)، خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپین شپ میں بوائز 8اور گرلز کے 5مختلف کیٹگری کے ویٹ اور پمزاکے انفرادی،ڈبل اور ٹیم مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ 2022ء کے افتتاحی روز چیمپین شپ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں میں مقابلوں کے لئے ڈراز کئے گئے۔افتتاحی تقریب میں سینئر گرینڈ ماسٹر ندیم اصفہانی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان، آرگنائزر سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ 2022ء شکیل یوسف سمیت انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس اور مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی۔آرگنائزر شکیل یوسف نے بتایا کہ سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ کا اس ضلع میں سالہا سال سے انعقادہمارے لیے اعزاز ہے۔۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں