رحیم یارخان،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سالانہ سپورٹس کا آغاز

بدھ 25 جنوری 2023 16:46

رحیم یارخان جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں سالانہ سپورٹس کا افتتاح پرنسپل انجینئر حبیب احمد سیال نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کھیلوں سے انسان کی ذہنی، جسمانی، تخلیقی، تعمیری صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں ، طلباء کوچاہئیے کہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گراؤنڈز کو آباد کریں تاکہ ہمارے ہسپتال ویران ہوں مضبوط جسم میں مضبوط دماغ پایا جاتا ہے۔

تمام اساتذہ اور طلباء کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ساجد محمود خان رند نے اپنی نگرانی میں تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر طلباء کے لئیے کھیلوں کے مقابلے کروا رہے ہیں اور ان کے ساتھ سپورٹس کمیٹی کے ممبران بھی اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں ادارے کے سالانہ سپورٹس کو منظم انداز سے کرویا جا رہاہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں