ڈپٹی کمشنر نے دانش سکولز سپورٹس گالا کے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 20 نومبر 2023 20:44

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) دانش سکول اتھارٹی پنجاب کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ انٹر دانش سکول سپورٹس گالا اپنے اختتام کو پہنچ گیا، کھیلوں کے مقابلوں میں دانش سکولز رحیم یار خان ، حاصلپور اور ڈی جی خان نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں ۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل دانش سکولز لیفٹیننٹ کرنل (ر ) شاہد بشیر ، میڈم روبینہ بدر ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر ، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری سمیت سول سوسائٹی نمائندگان فرحان عامر ایڈووکیٹ ، میاں احسان الحق اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے طلباء کی ذہنی نشونما بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارہ ، برداشت ، رواداری کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دانش سکول سپورٹس گالا میں بہترین نظم و ضبط کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کا موقع ملا اور میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس ادارہ کے طالبعلموں اور اساتذہ کا کوئی ثانی نہیں ۔ سپورٹس گالا میں دانش سکولز کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا, جس میں100میٹر ریس 200 میٹر ریس،لونگ جمپ، باسکٹ بال، کرکٹ،رسہ کشی، بیڈ منٹن و دیگر مقابلے منعقد ہوئے ۔ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو گولڈ میڈل، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کوسلور اور براون میڈل سے نوازا گیا جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر انفرادی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈز دی گئیں ۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں