خواجہ فرید کالج نے فٹ بال میں ڈویژنل چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعہ 15 دسمبر 2023 17:38

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2023ء) خواجہ فرید کالج نے فٹ بال میں ڈویژنل چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز بہاولپور اشفاق احمد کی سر براہی میں سیکنڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس ایونٹس کے انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژن لیول کے مقابلے تینوں اضلاع کے مختلف کالجز میں جاری ہیں۔ ضلع رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج نے ڈویژن لیول فٹبال فائنل کی میزبانی کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میڈم ڈاکٹر سائرہ بانو، پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز قمر اقبال، ڈسٹرکٹ فٹبال فوکل پرسن صغیر احمد اور ٹیم انچارج پروفیسر محمد اسرار نے انتہائی شاندار ایونٹ آرگنائز کروایا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان وقاص اکبر نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور میچ دیکھا۔

(جاری ہے)

فٹبال کا فائنل گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج کے خوبصورت بیرز اور رنگ برنگے جھنڈوں سے سجے گراؤنڈ میں ہوا۔

فائنل گورنمنٹ صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج بہاولپور اور گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج رحیم یارخان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج کی ٹیم نے بہت زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 1-0 سے فائنل جیت کر ڈویژن چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔کھیل کی واحد گول گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج کے کھلاڑی منیب احمد نے کیا۔

اس موقع  اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز قمر اقبال، بہاولپور پور سے پروفیسر رانا محمد جمیل، پروفیسر محمد اقبال اور گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج سے پروفیسر افضل بیگ، پروفیسر خلیل اختر پرویا، پروفیسر محمد عاصم،  پروفیسر ارشد بیگ، پروفیسر سعد بخاری، پروفیسر وحید الدین، پروفیسر شہباز نئیر، پروفیسر نعمان احمد پروفیسر رامیش رام، پروفیسر درشن کمار اور گورنمنٹ خواجہ فریدؒ گریجویٹ کالج کی فٹبال ٹیم کے کوچ قطب خان موجود تھے۔

میزبان کالج کے طلباء کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا۔میچ ریفری کے فرائض محمد ندیم اور  محمد شفیق نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان وقاص اکبر نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کارکردگی کو سراہا۔ ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔فٹبال ڈویژن چیمپین بننے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر سائرہ بانو، پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود، سٹاف، کھلاڑیوں اور ضلع رحیم یارخان کے تمام کالجز کو مبارکباد دی۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں