آر ڈی اے کا تجارتی پلازوں کے بلڈنگ پلانز کا ازسرنو جائزہ لینے کافیصلہ

سیٹ بیک و پارکنگ نہ چھوڑنے والے کمرشل پلازوں کے خلاف کارروائی ہو گی

جمعہ 22 نومبر 2019 16:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی پر غور شروع کردیا ۔ ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے شہری علاقوں میں تجاوزات کی سنگین صورتحال کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر میں پارکنگ کی ناکافی سہولیات کے پیش نظر تجارتی پلازوں کے بلڈنگ پلانز کا ازسرنو جائزہ لینے کا بھی حکم دیا ہے ۔

کمرشل پلازوں میں سیٹ بیک و پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنے پر سخت قوانین کے تحت کارروائی کی تجاویز بھی زیر غو رہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ تجاوزات کے مستقل خاتمے اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے راولپنڈی کے ترقیاتی ادارے کے نئے سربراہ طارق مرتضیٰ نے چیمبر آف کامرس سمیت مختلف تاجر تنظیموں سے بھی مشاورت کا عمل بھی شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شہر کی مارکیٹوںمیں تجاوزات کی بھر مار ہے جن کے خاتمے کے لیے تاجر راہنماء قابل عمل حل پیش کریں ۔

انہوںنے کہاکہ شہر سے جاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے ایک جامع اور طویل مدتی پلان سامنے لا رہے ہیں۔ اسی طرح آرڈی اے، انجمن تاجران اور چیمبر کے ساتھ مل کر نئے پارکنگ پلازوں کی نشاندہی اور تعمیر کے لیے جگہ مختص کرے گا،گنجان بازاروں کے لیے ٹریفک ون وے کرنے اور گنجمنڈی، سٹی صدر روڈ پر لوڈرز کے لیے مخصوص اوقات مقرر کرنے پر بھی متفقہ تجاویز پر عمل کیا جائے گا تاکہ شہر میںٹریفک پر دبائو کم ہو۔ اس حوالے سے چیمبر ، انجمن تاجران اور آر ڈی اے پر مشتمل ایک کور کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں