منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 9سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوالزام ثابت ہونے پر 9سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے گزشتہ سال محمد شہزادکے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ9-Cکے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1440گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو9سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں