محکمہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ سیل نے ترنول انٹرچینج اور ٹیکسلا کے قریب کارروائیاں ،ْ اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا

پیر 14 نومبر 2016 16:06

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) محکمہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ سیل نے ترنول انٹرچینج اور ٹیکسلا کے قریب کارروائیاں کر کے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق ترنول انٹر چینج پر مسافر بس میں چھپایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیاگیا،پکڑے گئے سامان میں بھارت سے اسمگل شدہ تیل، ایل ای ڈیز،چائنیز تالے ،370 کلوگرام غیر ملکی کپڑا،60 کلوگرام بال بیرنگ بھی شامل ہیں۔

سامان میں اسمگل کیے گئے 66 غیر ملکی ایل ای ڈی ٹیلیویڑن بھی شامل ہیں ،ْقبضے میں لیے گئے سامان کی مالیت 30 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔محکمہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ سیل نے ٹیکسلا کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران ٹرک سے غیر ملکی کپڑا پکڑ کر قبضے میں لے لیا ،ْ کپڑے کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زیادہ ہے ،ْقبضے میں لیا گیا سامان کسٹم گودام منتقل کر دیا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں