چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلزلبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرزکا دورہ

جمعہ 3 مئی 2024 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ڑونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں