چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے فرسٹ اینول 2024 کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

ہفتہ 20 جنوری 2024 17:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2024ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی طر ف سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے طلبہ اور طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے اب طلبہ و طالبات اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 30 جنوری تک بورڈ آفس بھجو ا سکتے ہیں ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 فروری جبکہ تین گنافیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ہے اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری کی صورت میں انٹر برانچ کے فون نمبر 0515450920 اسسٹنٹ کنٹرولر انٹررانا محمد الیاس کے فون نمبر 03335464775یا فوکل پرسن سید وجاہت حسین کے موبائل نمبر03115108770 پر رابطہ کر سکتے ہیں طلبہ و طلبات بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkکو ضرور وزٹ کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں