بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے آمدہ امتحان بارے اجلاس

منگل 13 فروری 2024 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے آمدہ امتحان میٹرک فرسٹ اینول2024جو کہ یکم مارچ سے شروع ہو رہا ہے جس کی موثر اور جامع نگرانی اور فول پروف انتظاما ت کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم اجلاس چیئرمین آفس کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا جس میں محمد عدنان خان چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی، سیکرٹری بورڈ پروفیسر آصف حسین اور بورڈ افسران نے شرکت کی۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2024 کے انتظامات سے متعلق بریف کیا۔سیکرٹری بورڈ پروفیسر آصف حسین نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول کے سلسلہ میں مین پاور ٹرانسپورٹیشن اور ایڈمنسٹریشن سے متعلقہ امور اور امتحانی انتظامات کو کامیابی سے منعقد کرانے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کہا کہ امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2024 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے بورڈ کے تمام افسران و اہلکاران اپنی تمام تر توانائیاں امتحان میٹرک کو کامیاب بنانے میں صرف کریں انتاظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

طلبہء اور طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے امتحانی مراکز کی نگرانی اور۔ سیکورٹی کے لئے موثر اور جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے ہر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رابطے میں ہیں۔مزید برآں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے عملے کی فہرستیں سپیشل برانچ کو ارسال کرد ی گئی ہیں تا کہ ڈیوٹی دینے والے امتحانی عملے کو مانیٹر کیا جاسکے میں امید کرتا ہوں کے تمام بورڈ افسران و اہلکاران اور امتحانی عملہ اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں