چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

بدھ 6 مارچ 2024 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول2024کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃالعین کے ہمراہ چکوال کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شامل امتحان اُمیدواران کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور اطمنان کا اظہار کیا۔ دورے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے تمام امتحانی مراکز کی جامع اور مؤثر نگرانی کی جارہی ہے، ڈی پی او چکوال کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ سرکل کے ڈی ایس پی نے بھی مختلف امتحانی مراکز کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

تعلیمی راولپنڈی بورڈ کی کوشش ہے کہ شفاف امتحان کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء کو اُن کی محنت کا صلہ مل سکے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ امتحانی مرکز جھٹہ ہتھیال دورے کے دوران دو طلباء کو رنگِ ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑلیا ،ایک سے موبائل فون برآمد ہوا اور ایک سے نقل مواد برآمد ہوا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان دونوں اُمیدواران کے خلاف یو ایم سی رجسٹرڈ کروایا۔ امتحانی مرکز کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ بوٹی مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں