چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحان نہم فرسٹ اینول کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے ، بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 22 مارچ 2024 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے اور بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے ، دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کی ہمیشہ سے کو شش رہی ہے کہ امتحانات پر امن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں لہذا بورڈ نے نہایت اچھی شہرت کے حامل اساتذہ کو فرائض سونپے ہیں تاکہ بوٹی مافیا کے مذموم عزائم کا سد باب ہو پائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ اور پر امن امتحانی عمل کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بورڈ کو تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم شفافیت اور نقل سے تعلیمی نظام کھوکھلا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں