راولپنڈی آرٹس کونسل میں سالانہ جاپانی کیلنڈروں کی نمائش

نمائش کا مقصدجاپانی طرززندگی اورثقافت کوپاکستان کے لوگوں میں متعارف کرانا ہے،جاپانی سفیر

جمعرات 18 جنوری 2018 18:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء)جاپان ایمبیسی اورآرٹس کونسل کے اشتراک سے سالانہ جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان میں جاپان کے سفیرتکاشی کورائے نے ناہیدمنظور،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمداوردیگرمعززمہمانوں کے ہمراہ نمائش کاا فتتاح کیا۔کیلنڈروں کی یہ نمائش 27 جنوری تک جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیرتکاشی کورائے کا کہنا تھا کہ یہ کیلنڈرجاپان کی خوبصورتی اورحقیقی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصدجاپانی طرززندگی اورثقافت کوپاکستانیوں میں متعارف کرانا ہے۔جاپانی سفیرکا مزیدکہنا تھا کہ جاپان میں نئے سال کے آغازمیں لوگ ایک دوسرے کوکیلنڈروں کا تحفہ بھیجتے ہیں۔

(جاری ہے)

تکاشی کورائے نے تعاون پرراولپنڈی آرتس کونسل کا شکریہ بھی اداکیا۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ یہ نمائش پاکستان اورجاپان کے لوگوں کے درمیان باہمی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے اوراس مختلف شعبوں میں جاپان کی ترقی کاا ندازہ ہوتا ہے۔

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں سے ایک دوسرے کی ثقافتوں کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔انھوں نے نمائش کے انعقادپرجاپان ایمبیسی کا شکریہ اداکیا۔نمائش میں پیش کیے جانے والے کیلنڈرقرعہ اندازی کے ذریعے افتتاحی تقریب کے شرکاء میں بانٹ دیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں