سید غلام مرتضیٰ شاہ کا سالانہ عرس 5 اگست کوہو گا

اتوار 22 جولائی 2018 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پیرِ طریقت حضرت سید غلام مرتضیٰ شاہ کا سالانہ عرس اتوار 5 اگست ٹھنڈ یا نی ایبٹ آباد میں سجادہ نشین دربارِ عالیہ کہیا ل شریف پیر غلام مجدد شاہ کی زیر سرپرستی منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

عرس مبارک میں ملک کے طول و عرض سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے ۔ سجادہ نشین دربارِ عالیہ کہیال شریف پیر غلام مجدد شاہ کے مطابق عرس مبارک کے موقع پر اجتماعی دعا دن ایک بجے ہو گی جس میں ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔عرس میں ملک کے نامور علماء و مشائخ عظام اور ثناء خوان بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں