راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزکے وفد کی ڈائریکٹرٹی ڈی اے سے ملاقات

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

راولپنڈی 16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزکے وفد نے قائم مقام صدر اصغر خان کی قیادت میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر محمد عمران سے ملاقات کی ۔اس موقع پرتاجروں کو درپیش مسائل پر بات چیت اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مواقعوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں چیمبر کے قائم مقام صدر اصغر خان ،شاہد مغل ،افتخارالدین اور محمد یونس شامل تھے ،وفد نے ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد عمران کو بتایا کہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا وفد جلد ہی تھائی لینڈ اور ملائشیا کا دورہ کرے گا اور پاکستانی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں مواقع تلاش کیے جائیں گے تاکہ برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکے ۔

ڈائریکٹر ٹی ڈی اے نے چیمبر کے وفد کو دورے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔چیمبر اور ٹی ڈی اے نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ۔ٹی ڈی اے کی جانب سے ایکسپورٹرز کے ٹریننگ پروگرام کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں