مساجد کو آباد کرنے والوں کے لیے اجر عظیم ہے،پیر نقیب الرحمن

اتوار 21 اپریل 2019 17:35

راولپنڈی 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پیر صاحب عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ مساجد کو آباد کرنے والوں کے لیے اجر عظیم ہے،مساجد کو بنانا اور آباد کرنا دین الہی کی خدمت بھی ہے، نبی کریم نے نماز باجماعت ادا کرنے کی ہدایت فرمائی ہے اور اس میں اللہ نے زیادہ ثواب رکھا ہے،مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے سے مسلمانوں کے مابین باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ہوتا ہے اور وہ محبت کے جذبے سے سرشار ہو تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال کے ہمراہ جامع مسجد ظفر احمد آباد کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو چاہیے کہ نبی کی سنت پر عمل کریں اور ان کے فرمان کے مطابق زندگی گزار کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں