اے این ایف کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

بدھ 8 مئی 2024 14:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف )نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

خاتون کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات سمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ جبکہ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں