ٹوبیکو سموک فری راولپنڈی اور ٹوبیکو کنٹرول لاز کے نفاذ کے سلسلہ میں ٹوبیکو کنٹرول سیل تشکیل ،نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 20 نومبر 2019 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ٹوبیکو سموک فری راولپنڈی اور ٹوبیکو کنٹرول لاز کے نفاذ کے سلسلہ میں ٹوبیکو کنٹرول سیل تشکیل دے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مذکورہ سیل کے سربراہ وہ خود ہوں گے جبکہ اراکین میں اے ڈی سی (جی) راولپنڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ) / پراجیکٹ ڈائریکٹرٹوبیکو سموک فری سٹیٹیز این ایچ ایس آر سی اسلام آباد، پروجیکٹ مینجر ٹوبیکو سموک فری سیٹیز این ایچ ایس آر سی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ٹوبیکو کنٹرول راولپنڈی محمد دانش شامل ہیں -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں