فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ’’ شادی سے اُڑان:نوجوانوں میں اور معاشرتی تبدیلی‘‘ سے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 21 نومبر 2019 18:20

راولپنڈی۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار -’’ شادی سے اُڑان:نوجوانوں میں اور معاشرتی تبدیلی‘‘ سے متعلق موضوع پر منعقد کیا گیا۔جس میں اس معاشرتی ثقافتی بدنما داغ کو غیر شادی شدہ خواتین اور ان کے اہل خانہ کو سامناکرنا پڑتاہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انیلہ رحمان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سوشیالوجی ،فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی، ڈاکٹر کرن نذیر اسسٹنٹ پروفیسر سینٹر آف ایکسیلینس جنیڈر اسٹڈیز، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر سعدیہ سعید اسسٹنٹ پروفیسر آف سوشیالوجی ،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد،ڈاکٹر انیلہ افضل اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سوشیالوجی ، ایگریچر یونیورسٹی راولپنڈی شامل تھی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے تمام مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیںمعاشرتی دبائو میں آئے بغیر اپنی زندگی پرُ لطف ہو کر گزرنی چاہیں۔اس سیمینار کا مقصد تحقیقی نتائج کو پھیلانا اور پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین کو درپیش معاشرتی ثقافتی مسائل اُجاگر کرنا ہے۔ اس موضوع سے متعلق تمام سپیکرز نے اپنی اپنی ریسرچ ورک کے ذریعے ایک بات پر اتفاق کیا کہ ہر کسی کو اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کا پورا پورا حق حاصل ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں زندگی میں شادی سبھی مسئلوں کا حل سمجھا جاتا ہے جو کہ بلکل غلط ہے، ہمیں معاشرتی ثقافتی امور کو اُجاگر کرنا اور معاشرتی بدلتے ہوئے نمونوں پر غور کرنا ہوگاکیونکہ آج کی خواتین پہلے دورسے بالکل الگ سوچ کی مالک ہے اور خود مختار ہے۔

آخر میں مہمانے خصوصی ڈاکٹر شاہینہ ایوب بھٹی ڈائریکٹر ویمن ریسرچ اینڈ ریسورس سینٹر نے تما م مقررین کے آنے کا شکریہ ادا کیا اور تحائف پیش کیئے۔اس سیمینار میں متعدد شعبہ یونیورسٹی کے فیکلٹی سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں