ڈاکٹر جمال ناصر نے فاؤنڈیشن کی طرف سے دارالعلوم تعلیم القرآن ،راجہ بازارمیں قائم کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم و ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، دارالعلوم تعلیم القرآن ،راجہ بازار میں طلبہ کیلئے کمیپوٹر لیب کا قیام بڑی پیش رفت ہے مقصد طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمیپوٹر کی تعلیم سے بھی بہرہ مند کرنا ہے ،زیر تعلیم طلبہ کو دینی تعلیم کے علاوہ کمپیوٹرکورسز بھی کروائے جا ئیں گے، گفتگو

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے فاؤنڈیشن کی طرف سے دارالعلوم تعلیم القرآن ،راجہ بازارمیں قائم کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم و ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، دارالعلوم تعلیم القرآن ،راجہ بازار میں طلبہ کیلئے کمیپوٹر لیب کا قیام بڑی پیش رفت ہے مقصد طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمیپوٹر کی تعلیم سے بھی بہرہ مند کرنا ہے ،زیر تعلیم طلبہ کو دینی تعلیم کے علاوہ کمپیوٹرکورسز بھی کروائے جا ئیں گے ۔

وہ اتوار کو فاؤنڈیشن کی طرف سے دارالعلوم تعلیم القرآن ،راجہ بازارمیں قائم کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دارالعلوم تعلیم القرآن ،راجہ بازارکے مہتمم مولانا اشرف علی نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر لیب کا آغاز کیا ، جبکہ اس وقت مولانا گوہر رحمن ، مولاناسید صبغت اللہ شاہ ،اساتذہ کرام اور طلبہ کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ میری والدہ محترمہ قمر جہاں بیگم ہمیشہ حصول علم پر زور دیتی تھیں ،انہیں کی تعلیمات اور خواہشات کی روشنی میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا یہ امشن آگے بڑھا رہا ہوں ،یہ لیب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کمپیوٹر سکھانے کیلئے ہماری فاؤنڈیشن ادارے سے بھرپور تعاون کرے گی ۔

مولانا اشرف علی نے ڈاکٹر جمال ناصر کالیب کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راولپنڈی شہر کے مدارس میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی لیب ہو گی کہ جس سے مدرسے کے طالبعلم مستفیدہوں گے ۔مولانا گوہر رحمن نے لیب کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا اور کہاکہ بچوں کو حصول علم میں مدد دینا صدقہ جاریہ ہے ۔ہمارا لئے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے اس کام میں ہماری سرپرستی کی اور ہمیں ترغیب دلائی کہ دارالعلوم میں کمپیوٹر لیب ہونی چاہئے ۔آج ہمارے لئے یہ خوشی اور انبساط کا دن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں