راولپنڈی،واہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زن کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بشارت نذیر کو گرفتار کر لیا، واہ کینٹ پولیس نے ایک اورکارروائی کرتے ہوئے اغواء کی کوشش اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد باسط کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان رواں سال سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں