راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

پیر 13 مئی 2024 18:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے صدر واہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم محبوب نے گھر دکھانے کے بہانے لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، صدر واہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محبوب کو گرفتار کرلیا۔ایس پی پوٹھوہار ناصرنواز نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے زیادتی،ہراسمنٹ اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں