راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر5 ملزمان گرفتار

قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد،مقدمات درج

پیر 13 مئی 2024 18:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5 ملزمان کوگرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم نعیم سی1 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، نیوٹاو،ْن پولیس نے ملزم سعید سی1 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، مورگاہ پولیس نے ملزم زاہد سی1 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حق نواز سی1 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان سی1 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں