راولپنڈی ،منشیات فروش اور شراب سپلائر 8 ملزمان گرفتار

قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 45 لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج

پیر 13 مئی 2024 18:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8 ملزمان کوگرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 45 لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم احمد سی1کلو 120 گرام چرس، ملزم زاہد سے 580 گرام چرس ،ملزم عبدالقادر سے 520گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم ضیاء الحق سے 530 گرام چرس ، دھمیال پولیس نے ملزم زاہد سے 10 لیٹر شراب ، جاتلی پولیس نے ملزم ارسلان سے 25 لیٹر شراب ، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سی5 لیٹر شراب ، سول لائنز پولیس نے ملزم فہد سی5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں