ایس پی سی آئی اے کی ڈولفن فورس کو بریفنگ ،کارکردگی کاجائزہ لیا اور ہدایات دیں

پیر 13 مئی 2024 18:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں ڈولفن فورس کو بریفنگ دیتے ہوئے کارکردگی کاجائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں ڈولفن فورس کو بریفنگ دی،بریفنگ میں ڈولفن فورس کے افسران وجوانوں نے شرکت کی، ایس پی سی آئی اے نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے کہاکہ دوران گشت ایس او پی کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، موثر پٹرولنگ کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے پیش نظر مستعدی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں،موثر گشت کرتے ہوئے چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں