پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 22:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا،ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف کی آمد پر صدر ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ ایئر وائس مارشل عامر شہزاد نے ان کا استقبال کیا،امیر البحر کی فیکلٹی کو اعلیٰ تعلیمی معیار کی فراہمی پر مبارکباد دی، امیر البحر نے فضائی جنگ کے جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مستقبل کی قیادت کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا،پاک بحریہ نے سربراہ کا دفاع وطن کیلئے مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں