راولپنڈی،14 ملزمان سے اڑھائی کلو سے زائد چرس،93 لیٹراور 25 بوتل شراب برآمد،مقدمات درج

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی14 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس،93 لیٹراور 25 بوتل شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم نزاکت سے 01 کلو 400 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم روحیل سے 520 گرام چرس،ملزم محمد فرقان سے 05 لیٹر شراب،ملزم سرفراز سے 05 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم اقبال عرف بالا سے 400 گرام چرس،ملزم فراہیم سے 10 لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم نعمان سے 260 گرام چرس،ملزم فیصل سے 25 بوتل شراب، بنی پولیس نے ملزم ابرار سے 20 لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 20 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم بلال سے 15 لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم عاقب سے 10 لیٹر شراب،سٹی پولیس نے ملزم سردار علی سے 05 لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم محسن سے 03 لیٹر شراب برآمدکر لے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں