راولپنڈی،نصیر آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان لہ پولیس پارٹی پر فائرنگ

فائرنگ کے دوران کانسٹیبل عامر زخمی علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا

اتوار 19 مئی 2024 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) نصیر آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران کانسٹیبل عامر زخمی ہوگیا جسے علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا توملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران کانسٹیبل عامر زخمی ہو گئے،جنہیں علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاہے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کینٹ جاوید اقبال مرزا کے ہمراہ ہسپتال پہنچے اور زخمی کی عیادت کی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے زخمی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی،سینئر پولیس افسران کی زیر نگرانی فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی،ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں