راولپنڈی،گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹنے والی2 ڈکیت گرفتار

دوران تفتیش چھینے گئی6 لاکھ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون برآمد

اتوار 19 مئی 2024 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) نیوٹاؤن کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹنے والی2 ڈکیتوں کوگرفتارکرکے لوٹی گئی رقم 60 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا،ملزمان سے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں چھینے گئے 06 لاکھ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان صائم اور کلیم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ملزمان سے لوٹی گئی رقم 60 لاکھ روپے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا،ملزمان نے کمرشل مارکیٹ کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھینی تھی، ملزمان سے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں چھینے گئے 06 لاکھ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون بھی برآمدہوا، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی روال فیصل سلیم نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم اور نیو ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں