راولپنڈی ،گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات

پولیس افسران نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، ڈیوٹی پرمامور افسران کی چیکنگ کی اورڈیوٹی متعلق بریف کیا

اتوار 19 مئی 2024 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے،راولپنڈی پولیس کے 432افسران نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کئے گئے،راولپنڈی پولیس کے 432افسران نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا، ڈیوٹی پرمامور افسران نے الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں