راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر7ملزمان گرفتار

قبضہ سے شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج

اتوار 19 مئی 2024 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی7ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم توصیف سے 20لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم مزمل سی7لیٹر شراب،آر اے بازا ر پولیس نے ملزم ہمایوں سی5لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم نیاز علی سی5لیٹر شراب،کلر سیداں پولیس نے ملزم مزمل سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم تیمور سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم نوید سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں