g پاکستانی طلبہ کے کرغزستان میں پھنس جانے کا معاملہ

بشکیک سے پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی ،پرواز اے کے این 4575 میں172 مسافروں کو لایا گیا،وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے استقبال کیا

اتوار 19 مئی 2024 21:10

/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستانی طلبہ کے کرغزستان میں پھنس جانے کا معاملہ ،بشکیک سے پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دو پروازیں لاہور اور ایک پرواز اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی ۔بشکیک سے اسلام آباد آنے والی پرواز شام 7 بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی ۔ ذرائع کے مطابق پرواز اے کے این 4575 میں 172 مسافروں کو لایا گیا۔ ائرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے استقبال کیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں