راولپنڈی ،2 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے انکی والدہ سے ملوادیاگیا

سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو بچوں کی جلدازجلد تلاش و بازیابی کے احکامات دئیے تھے

پیر 20 مئی 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نی2 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے انکی والدہ سے ملوادیا،صادق آباد پولیس نے عبداللہ قمر اور عبدالرحمن قمر کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری ریسپانڈ کیا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بچوں کی جلدازجلد تلاش و بازیابی کے احکامات دئیے تھے۔

(جاری ہے)

صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو کوہالہ سے تلاش کیا اور بحفاظت انکی والدہ کے حوالے کیا،گمشدہ بچوں کے ملنے پر بچوں کی والدہ اور چچا نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس پی راول اور صادق آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم اور صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں