راولپنڈی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار،2 موٹرسائیکل برآمد

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کوگرفتارکرکے چوری شدہ2 موٹرسائیکل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان فیضان اور حسن کوگرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ2 موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں