راولپنڈی،13 ملزمان سی16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد،مقدمات درج

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ارشد سی5 لیٹر شراب، ملزم خاور سی5 لیٹر شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم بخت منیر سی5 لیٹر شراب،کلر سیداں پولیس نے ملزم عامر سی1 بوتل شراب، گنجمنڈی پولیس نے ملزم قاسم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ظاہر شاہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم علی شوکت سے پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن، بنی پولیس نے ملزم حبیب شاہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شہریار سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم امیر نیازی سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم اویس سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، ملزم نعمان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم حمزہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں