راولپنڈی ،جرم ثابت ہونے پرمجرمان کو 30سال قید اور04لاکھ 80ہزارروپے جرمانے کی سزا ئیں

جمعہ 24 مئی 2024 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو مجموعی طورپر30سال قید اور04لاکھ 80ہزارروپے جرمانے کی سزا ئیںسنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیا ت کے مقدمہ میں مجرم جاوید اختر الیاس کو جرم ثابت ہونے پر 12سال قید اور03لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم جاوید اختر الیاس کو گزشتہ سال 2000گرام چر س برآمد ہونے پر گنجمنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا، معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم اجمل محمود کو جرم ثابت ہونے پر 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم اجمل محمود کو گزشتہ سال 1420گرام چرس برآمد ہونے پر روات پولیس نے گرفتار کیاتھا،معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم یاسر کو 09 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم یاسر کو گزشتہ سال 1500 گرام چرس برآمد ہونے پر مورگاہ پولیس نے گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا ،مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے قرار واقعی سزائیں سنائیں ، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموںکو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں