راولپنڈی،مویشی چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار

چوری شدہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم2 لاکھ 65 ہزار روپے برآمد

جمعہ 24 مئی 2024 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے تین ملزمان کوگرفتارکرکے چوری شدہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم2 لاکھ 65 ہزار روپے برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے تین ملزمان بلال، امجد اور خالد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم2 لاکھ 65 ہزار روپے برآمدکر لی ،ملزمان راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے مویشی چوری کر تے اور ان کا گوشت فروخت کرتے تھے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوںکی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں