راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر13 ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مئی 2024 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی13 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عامر سے کلا شنکوف معہ ایمونیشن، ملزم آصف سے رپیٹر 12 بور معہ ایمو نیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم عزیزاللہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم دوست محمد سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم کامران سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم حمزہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم وقاص سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم کاشف سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم ذیشان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم شعیب سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم عثمان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم انس سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ظفر سے ایک چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں