راولپنڈی، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثرانتظامات

پولیس کے 430 سے زائد افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے

اتوار 26 مئی 2024 16:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثرانتظامات کئے گئے،راولپنڈی پولیس کے 430 سے زائد افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلیے راولپنڈی پولیس کے موثرسیکورٹی انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 430سے زائد افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے،ڈویژنل ایس پیزاور ایس ڈی پی اوز ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کرتے رہے ،ایلیٹ کمانڈوز اور تھانوں کی موبائلز کی خصوصی ٹیموں نے علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دیئے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں