راولپنڈی،ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

اتوار 26 مئی 2024 16:10

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضر ر کے مقدمہ میں مطلو ب اشتہاری مجرم محمدحمیدکو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے زاتی رنجش کی بناء پرسیڑھیوں سے گرا کرمحمد وحیدکو زخمی کر دیا تھا،واقعی کا مقدمہ سال2022 میںتھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں