راولپنڈی6جرائم پیشہ عناصر گرفتار

قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

اتوار 26 مئی 2024 16:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم جہانزیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم تنویر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،گوجر خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم ارشمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم مبشر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،جاتلی پولیس نے ملزم احمد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں